ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شمالی کوریا کے ساتھ فوری مذاکرات خارج ازامکان ہیں: ٹلرسن

شمالی کوریا کے ساتھ فوری مذاکرات خارج ازامکان ہیں: ٹلرسن

Mon, 07 Aug 2017 20:09:29  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،7اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کے ساتھ فوری مذاکرات کو خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمیونسٹ ملک کے جوہری پروگرام پر عالمی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ انہوں نے آج بروز پیر منیلا میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پیونگ یانگ پر نئی پابندیاں اسی بات کا ثبوت ہیں۔ ایک سکیورٹی فورم میں شرکت کے لیے فلپائن میں موجودٹیلرسن نے کہا کہ مذاکرات سے قبل شمالی کوریا کو اپنا میزائل پروگرام ترک کرنا ہو گا۔
 


Share: